معراج النساء ٹرسٹ کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

معراج النساء ٹرسٹ کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)معراج النساء ٹرسٹ بھی دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش،سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کردیاتفصیلات کیمطابق معراج النساء کے بانی عبدالقیوم رانانے قدرتی آفات کے دوران ہمیشہ خدمت انسانیت کواولین ترجیح دی،گزشتہ روز انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان جس میں رضائیاں، کمبل، کپڑے،کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر سامان پاک آرمی کے حوالے کیااس موقع پرانہوں نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرکے دل کوسکون ملتاہے،یہ میں سب اللہ تعالی کی رضاکیلئے کر رہا ہوں،اس میں اہم کردارمیرے سٹا ف کاہے جو ہروقت میرے ساتھ کھڑارہتاہے