مہنگائی کے خلافموٹرسائیکل ریلی نکالیں گے،فرخ جاوید مون

مہنگائی کے خلافموٹرسائیکل ریلی نکالیں گے،فرخ جاوید مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سنیئر رہنما فرخ جاوید مون کی زیرصدارت اجلاس، مہنگائی کیخلاف موٹر سائیکل ریلی نکالنے کا فیصلہ،موٹر سائیکل ریلی میکلوڈ روڈ  سے مال روڈ تک نکالی جائے گی۔اس موقع پر فرخ جاوید مون نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کو بیس سال پیچھے دھکیل دیا ہے،مہنگائی، غربت،بے روزگاری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں،قوم نے امپورٹڈ حکومت سے نجات کا فیصلہ کرلیا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے چوروں کا ٹولہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اپنے کیسز معاف کرانے میں لگا ہے چوروں کے ٹولے سے نجات قوم کی آواز ہے۔