انسداد سموگ مہم، دھواں چھوڑنے ولای 15گاڑیاں بند،4کارخانے سیل

انسداد سموگ مہم، دھواں چھوڑنے ولای 15گاڑیاں بند،4کارخانے سیل

  

       لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے انسداد سموگ مہم کے حوالے سے زبردست کریک ڈاؤن کیا اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں کی۔ سیکرٹری آر ٹی اے، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عمران صفدر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد مرتضیٰ نے کارروائیاں کیں اور 15 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔ 53 گاڑیوں کے چالان کئے اور 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ تحصیل شالیمار میں ٹیموں نے لکھو ڈیر پر واقع ناصر سٹیل رولنگ مل،تحصیل سٹی میں ایم ایس طہ سٹیل رولنگ مل، شوکت شو دی آٹیچنگ یونٹ،شمس شو دی آٹیچنگ یونٹ کو خضر ٹاؤن سگیاں روڈ پر سیل کر دیااور اعجاز شو  یونٹ، تنویر شو  یونٹ، عامر شو یونٹ، ہادی شو یونٹ کو خضر ٹاؤن سگیاں روڈ پر سیل کر دیا گیا۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ انسداد سموگ کے حوالے سے کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ شہر ی بھی اس حوالے سے نظر رکھیں اور جہاں کہیں بھی ایسی خلاف ورزیاں ہوں تو انتظامیہ کو فوری اطلاع دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -