سیلاب کی تباہ کاریوں میں بھی عمران خان سیاست میں مگن،نوید الٰہی

سیلاب کی تباہ کاریوں میں بھی عمران خان سیاست میں مگن،نوید الٰہی

  

لاہور(پ ر)ملک کے 33 ملین بے کس عوام سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں مگر سیاستدان خاص طور پر عمران خان سیاست میں مگن ہیں۔ عوام تحفظ موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نوید الہی نے پارٹی اجلاس میں بتلایا کہ عمران پچاس جلسوں پہ کئی ارب روپے اڑا چکے ہیں۔ انہیں اگر ذرا بھر درد مندی ہوتی تو یہ مال اور محنت سیلاب زدگان کے بچاؤ اور بہتری کے لئیے لگا دیتے۔ مگر ہوسِ اقتدار میں صرف کرسی ہدف ہے۔ بہر حال اندازہ ہے کہ اس تک اب رسائی مشکل ہے۔ شاید سپریم کورٹ میں معافی مانگنے کے بعد زوال کی رفتار تیز تر ہو جائے گی۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کر دیا ہے کہ عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔ عوام کو امید تھی کہ بینالاقوامی منڈی میں پٹرول کی قیمت کم ہو گئی ہے تو پاکستان میں بھی ریلیف ملے گا، مگر ایسا ہونے کی بجائے پٹرول مہنگا کر دیا گیا ہے۔

، یہ بے حسی اور نا ہلی کا ثبوت ہے۔ کئی ممالک نے پٹرول کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔  اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت کو اگر ذرا سا بھی عوام کی مشکلات کا احساس ہے تو فوری طور پر پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کرنا چاہیے۔

نوید الہی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -