ڈالر کی اونچی اڑان سے تاجر طبقہ مشکلات سے دوچار،عظمت شاہ

ڈالر کی اونچی اڑان سے تاجر طبقہ مشکلات سے دوچار،عظمت شاہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے صدر سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمتوں کی اونچی اڑان اور روپے کی قدر گرنے سے بزنس سیکٹر شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں مہنگائی کے تیز سونامی نے کاروباری مراکز کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ حکومت معاشی ترقی اور خوشحالی کے خواب کو حقیقی معنوں میں پورا کرنے کیلئے کاروباری حلقوں کو بحران سے نجات دلائے ۔ ڈالر کی قیمتوں میں نہ رکنے والے طوفان سے کاروبار کی جڑیں ہل کر رہ گئی ہیں۔ پٹرول کی بلند ترین سطح پر قیمتیں کاروباری حالات کو مزید دشوار بنارہا ہے ۔ روپے کی قدر گرنے سے دن بدن حالات مزید گھمبیر ہورہے ہیں ۔

 عوام مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی شدید پریشان اور مشکلات سے دوچار ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -