حج 2022میں ہوپ کی قیادت مکمل ناکام رہی،وحید اقبال بٹ

حج 2022میں ہوپ کی قیادت مکمل ناکام رہی،وحید اقبال بٹ

  

لاہور (میاں اشفاق انجم) سعودی اور پاکستانی قوم کو سعودیہ کا قومی دن مبارک ہو، حج2022ء میں ہوپ کی قیادت مکمل طور پر ناکام رہی ہے،ایچ جی او کی عزت کی بحالی ملک بھر کی ہوپ کا اتحاد میرا منشور ہے،50والوں کو کوٹہ بھی بڑھائیں گے اور2013ء سے کم کیا گیا کوٹہ بھی بحال کرائیں گے،نامزد مرکزی چیئرمین جمال ترہ کئی بہادر آدمی ہیں اسلام آباد زون کے حج آرگنائزر فرینڈز گروپ کے تینوں امیدواروں کو کامیاب کرائیں مایوس نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین ہوپ پاکستان ہوپ اسلام آباد سے فرینڈز گروپ کی طرف سے ایگزیکٹو ممبر کے امیدوار وحید اقبال بٹ، مولانا عبدالمجید ہزاروی، مقبول منہاس نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو میں کرتے ہوئے کیا۔ وحید اقبال بٹ نے کہ ہوپ کے مرکزی چیئرمین مسعودی شنواری سعودیہ میں حج آرگنائزر کے نمائندے کم اور مانیٹرنگ ٹیم کے ساتھ زیادہ نظر آئے،درجنوں افراد کو بلاوجہ جرمانے کرائے۔انہوں نے کہا میں دوستوں کے مجبور کرنے پر الیکشن لڑ رہا ہوں۔حج آرگنائزر کی عزت کی بحالی میری اولین ترجیح ہو گی۔اسلام آباد کے دوست ٹریڈ بجانے کے لئے24ستمبر کو میرے پورے پینل کو کامیاب کرائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -