چیئرمین ہوپ امتیاز الرحمن حج ٹریڈ کا سرمایہ ہیں،سربلند خان مدنی

چیئرمین ہوپ امتیاز الرحمن حج ٹریڈ کا سرمایہ ہیں،سربلند خان مدنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ پنجاب کے چیئرمین امتیاز الرحمن چودھری حج ٹریڈ کا سرمایہ ہیں پنجاب کے حج آرگنائزر قدر کریں پہلی دفعہ پنجاب میں ایسا چیئرمین دیکھا ہے جس نے پاکستان کی تاریخ میں حج آرگنائزر کے روانگی سے رہ جانے والے عازمین کو 7ذوالحج کو سعودیہ روانہ کر کے ناممکن کو ممکن بنایا ہے ذاتی جیب سے خرچ کر کے ایک ماہ تک اسلام آباد میں بیٹھنے والا میں نے نہیں دیکھا۔ سعودی قونصلیٹ سے بہترین کوآرڈی نیشن کا سہرا بھی ان کو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا ہوپ کے رہنما، سابق ایگزیکٹو ممبر سربلند خان مدنی نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا تنقید برائے تنقید جتنی مرضی کر لی جائے لیکن تسلیم کرنا پڑے گا کہ2004ء سے2022ء تک پہلی دفعہ پرائیویٹ حج سکیم کا کوٹہ60فیصد کر ایا گیا۔ میں نے کے پی کے اور سعودیہ میں رہ کر حج2022ء کو قریب سے مانیٹر کیا ہے اتنی دور اندیشی پہلے نہیں دیکھی۔سر بلند خان مدنی نے کہا ایچ سی ایف کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے جان بوجھ کرا یشو بنایا گیا ہے ہائی کورٹ کا فیصلہ ہوتو کون رکاوٹ بنے گا۔ سربلند خان نے کہا ملک بھر کے حج آرگنائزر حج ٹریڈ کو بچانے کے لئے متحد ہو جائیں، مل کر حج2023ء کی منصوبہ بندی کریں میں نامزد چیئرمین جمال ترہ کئی کی نامزدگی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔