علامہ محمد حسین کا امتیاز الرحمن چودھری کی ٹیم پر اظہار اعتماد

علامہ محمد حسین کا امتیاز الرحمن چودھری کی ٹیم پر اظہار اعتماد

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) جعفریہ حج،عمرہ زیارت ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سربراہ علامہ محمد حسین  نے پنجاب کی قیادت کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد ہوپ پنجاب کے 24ستمبرکو ہونے والے انتخابات میں خدمت، یونائیٹڈ اور جعفریہ الائنس کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین پنجاب امتیاز الرحمن چودھری اور ان کی ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا چودھری عادل،ذیشان چودھری، اسلم بھٹہ ہمارے امیدوار ہیں ہم نے دوسرے گروپ کا نہ فون سنا ہے نہ بات ہوئی ہے،۔اس موقع پر عرفان جعفری، سلمان طاہر،امتیاز الرحمن چودھری، سبط حسن، چودھری عادل، یوسف صدیقی، احسان اللہ، ذیشان چودھری بھی موجود تھے، سلمان طاہر، امتیاز چودھری اور سعید ملک نے علامہ محمد حسین اکبر کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -