پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے صوبوں سے پولیس فورس طلب کی، انکار پر آئین کے تحت کارروائی کرینگے: رانا ثنا ء اللہ

  پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے صوبوں سے پولیس فورس طلب کی، انکار پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دی گئی لانگ مارچ کی کال پر پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جیسے پاگل شخص سے بات ممکن نہیں، خان صاحب نے تیاری پکڑنی ہے لیکن ہم مکمل تیار ہیں۔ وفا قی وزیر داخلہ نے کہا ریڈ زون کو احتیاط برتنے کیلئے سیل کیا، ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں لیکن جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو ریڈ زون کو دوبارہ سیل کریں گے۔پی ٹی آئی دھرنے کے شرکاء کو کنٹرول کرنے سے متعلق سوال پر راناثنا اللہ کا کہنا تھا مظاہرین پر آنسوگیس کے شیل اور ربڑکی گولیاں برسانے کیلئے جدیدطریقہ اختیارکیا جائیگا، ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیاجائیگا۔ وزیر داخلہ نے مزید بتایا صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے، صوبوں نے پولیس نفری بھجوانے سے انکار کیا تو ان کیخلاف آئین کے تحت کارروائی ہوگی۔
رانا ثناء 

مزید :

صفحہ اول -