8 حلقوں کے ضمنی انتخاب کیخلاف پی  ٹی آئی نے درخواست دائر کر دی 

  8 حلقوں کے ضمنی انتخاب کیخلاف پی  ٹی آئی نے درخواست دائر کر دی 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریکِ انصاف نے سپریم کورٹ میں 8 حلقوں کے ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کرنے کی متفرق درخواست دائر کر دی۔پی ٹی آئی کی متفرق درخواست میں کہا گیا کہ استعفوں کی منظوری کے خلاف اپیل عدالتِ عظمی میں زیرِ التوا ہے۔سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن شیڈول معطل نہ کیا گیا تو تحریکِ انصاف کی اپیل پر اثر انداز ہو گا۔پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں عدالتِ عظمی سے استدعا کی گئی کہ استعفوں سے متعلق اپیل پر فیصلے ہونے تک الیکشن شیڈول معطل کیا جائے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 16 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا اعلان کیا ہے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ اول -