پنجاب میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی

   پنجاب میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی

  

لاہور(آئی این پی) وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے صوبے بھر میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی جانب سے مختلف محکموں، اضلاع، پراجیکٹس میں تیس ہزار افراد بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گریڈ ایک سے پانچ تک بھرتیوں کے لیے وزیراعلی کو سمری بھیجی جائے گی،علاوہ ازیں پراجیکٹ پوسٹوں پر بھرتیوں کے لیے عائد پابندی بھی ختم کردی گئی ہے اور گریڈ پانچ سے اوپر پوسٹوں کی منظوری کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔

پابندی

مزید :

صفحہ اول -