پی ٹی آئی نے ہمیشہ عدالتوں اور معزز ججوں کا احترام کیا،عمر سرفراز چیمہ

   پی ٹی آئی نے ہمیشہ عدالتوں اور معزز ججوں کا احترام کیا،عمر سرفراز چیمہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کی امیدیں لگائے بیٹھے سیاسی حریفوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔اپنے ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پاکستان تحریکِ انصاف نے ہمیشہ عدالتوں اور معزز ججوں کا احترام کیا ہے۔پی ٹی آئی کو اداروں سے لڑانے کی مخالفین کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی، بالادستی اور خود مختاری پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔عمران خان نے 2007 میں وکلاء برادری سے ملکر عدلیہ آزادی تحریک کی بنیاد رکھی۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو کسانوں سے ملنے سے روکنا قابلِ مذمت فعل ہے۔وفاقی حکومت اب کسانوں سے بھی اسقدر خوفزدہ ہے کہ ان کے ساتھ یکجہتی سے روکا جا رہا ہے۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت نے پٹرول، ڈیزل، کھاد اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔شہباز زرداری حکومت کسان کش پالیسیوں سے کسانوں کا معاشی قتل کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کے مطالبات بالکل جائز، پی ڈی ایم ٹولہ کسانوں کا استحصال بند کرے۔زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی پی ٹی آئی کی اولین ترجیح رہی ہے۔نااہل وفاقی حکومت نے 3 ماہ میں زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ علاوہ ازیں مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے ڈی جی پی آر آفس میں ریٹائر ہونے والے سینیئر پکٹوریل آفیسرز محمد یوسف اور عبد الواحد کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب افراز احمد، ایڈیشنل ڈی جی پی آر روبینہ افضل، دیگر افسران اور سٹاف نے شرکت کی۔

عمر سرفراز چیمہ 

مزید :

صفحہ اول -