وزیراعظم سے یورپی یونین کی صدر، بل گیٹس، انتو یو گو تریس کی ملاقاتیں، سیلاب متاثرین کی مزید امدا د کا وعدہ

    وزیراعظم سے یورپی یونین کی صدر، بل گیٹس، انتو یو گو تریس کی ملاقاتیں، ...

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) صدر یورپی یونین کمیشن ارسلا وان ڈیر لیین نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے آئندہ ہفتوں میں مزید انسانی امداد کا وعدہ کیا ہے۔ارسلا وان ڈیر لیین نے نیویارک میں یونائیٹڈ نیشنل جنرل اسمبلی (یو این جی اے)کے 77ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور ملک میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات پر روشنی ڈالی۔تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں 14 جون سے اب تک ایک ہزار 576 افراد جاں بحق اور 3 کروڑ 30 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، فصلیں، مویشی، پل اور سڑکیں زیر آب آچکے ہیں اور ملک کو تقریبا 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ملاقات کے بعد وان ڈیر لیین نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف سے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم پاکستان کے عوام کی مدد کے لیے آئندہ ہفتوں میں مزید انسانی امداد کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھائیں گے۔دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کی حالت زار کو اجاگر کرنے اور دنیا سے فوری تعاون کی اپیل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ سیلاب زدگان کی جانب سے مدد کی اپیلوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ سیلاب زدگان کی حالت زار کو اجاگر کرنے پر امریکی صدر کا مشکور ہوں، جوبائیڈن نے دنیا سے سیلاب متاثرین کے لئے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ میرا ملک پاکستان اس وقت شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے جبکہ سیلاب میں پھنسے ہوئے خواتین اور بچوں کی فریاد پر اقوام متحدہ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ کہنا ہے کہ دکھی انسانیت کے لیے انجلینا جولی اور دیگر کی ہمدردی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب انجلینا جولی اور دیگر کے مشکور ہیں، ہالی ووڈ اداکارہ اور دیگر گمنام ہیروز سیلاب کے دوران ان لاکھوں لوگوں کی آواز بنے جن کی زندگیاں اور ذریعہ معاش تباہ ہو چکے ہیں۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ وزیراعظم نے مملکت سعودی عرب کے 92ویں قومی دن کے موقع پر ولی عہد کو مبارکباد دی۔ انہوں نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عرب کے عوام کے لیے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے سعودی عرب کے برادر عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعظم نے ولی عہد کو سیلاب کی صورتحال اور اس حوالے سے جاری امدادی اور بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے خادم حرمین شریفین اور شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کے لیے ایئر بریج کے قیام، اور پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے عام لوگوں سے عطیات وصول کرنے کے لیے مملکت میں ”سہیم“(Seham) پورٹل کے آغاز پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملنڈا اینڈ بل گیٹس کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کے میڈ یا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز روانگی سے قبل بل گیٹس کی وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پرہوئی۔دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقت کی، یہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی 

شہباز شریف

 نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف آج 23 ستمبر بروز جمعہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنا کلیدی خطاب کریں گے. جنرل اسمبلی سے  اپنے خطاب میں وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملک میں تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال اقوام متحدہ کو آگاہ  گے۔ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش شدید خطرات کے حوالے سے تجاویز پیش کریں گے.  امریکی وقت کے مطابق شہباز شریف کا خطاب دوپہر 2 سے 3بجے کے دوران متوقع ہے. یہ  شہباز شریف کا بطور وزیر اعظم جنرل اسمبلی سے پہلا خطاب ہو گا. جمعہ کے روز جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے ممالک میں پاکستان کا نمبر 14 واں ہے. پاکستان سے پہلے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم اور پاکستان کے بعد کمبوڈیا کے صدر خطاب کریں گے.سفارتی ذرائع کے مطابق میاں شہباز اپنی تقریر میں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصانات، یو. این سیکریٹری جنرل کا پاکستان دورہ  اور ان کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے فلیش اپیل سمیت کلائمیٹ چینج، موسمیاتی تبدیلیوں کے مستقبل میں اثرات کو اجاگر کریں گے. اس کے علاوہ افغانستان اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی مظالم سے بھی اقوام عالم کو آگاہ کریں گے. اس بار بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے. بھارت کی نمائندگی ان کے وزیر خارجہ کریں گے. انکی تقریر 24 ستمبر کو ہو گی. وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب کے بعد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یو این میڈیا سنٹر میں ایک پریس بھی بریفنگ کریں گے، جہاں وہ صحافیوں کے سوالات کے جواب دیں گے. جہاں وزیراعظم کی شرکت بھی متوقع ہے. وزیر اعظم جمعہ کی رات ہی اپنا پانچ روزہ دورہ اقوام متحدہ مکمل کر کے پاکستان کے لیے روانہ ہو جائیں گے.

وزیر اعظم خطاب

مزید :

صفحہ اول -