ٹیکسٹ بک میں بڑے پیمانے پر غلطیوں کا معاملہ اسمبلی پہنچ گیا
پشاور (سٹی رپورٹر)خیبرپختونخواٹیکسٹ بک بورڈکی جانب سے مالی بے ضابطگیوں کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹ بک میں بہت بڑے پیمانے پر غلطیوں کامعاملہ صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچ گیا جے یوآئی کی رکن نعیمہ کشورنے توجہ دلاؤنوٹس جمع کراتے ہوئے موقف اپنایاہے کہ جماعت ہفتم کی اسلامیات کی کتاب میں حضرت ابوبکرؓ کوخلیفہ دوم لکھاگیاہے جوکہ بالکل غلط ہے حضرت محمد کی بعشت یعنی پیدائش کے بعد وحی کا سلسلہ بندہوگیایہ بھی ایک بڑی غلطی ہے اسی طرح جماعت پنجم ودہم میں سورۃ انفال کے آیت نمبر44اورآیت نمبر65کے ترجمنہ میں غلطیاں ہیں جماعت دہم کے اسلامیات میں مشق نمبر3کے سوال نمبرپورانہیں اسی طرح مزید بھی بہت ساری غلطیاں ہیں جن کی نشاندہی کرونگی لہذا اسکی مکمل انکوائری کرکے ٹھیک کردی جائے تاکہ نئی نسل کو اسلام کی صحیح تعلیم دی جاسکے۔