سرکاری آٹے کی ٹرکوں پر تقسیم ختم کر کے کوٹہ سسٹم بنانیکا مطالبہ

سرکاری آٹے کی ٹرکوں پر تقسیم ختم کر کے کوٹہ سسٹم بنانیکا مطالبہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر) سرکاری آٹا تقسیم ٹرکوں سے ختم کرکے کوٹہ سسٹم بنایا جائے ہر علاقے کا اپنا کوٹہ مقرر ہوگا عزت کے دائرے میں غریب عوام کو آٹا ملے گا آئے روز ناظمین پٹواریوں اور دیگر عزت دار لوگوں کی بے عزتی ہوتی ہے حکومت اور چیف سیکرٹری سخت نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار ہم آواز ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد آصف اعوان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر این سی وی سی کے ناظم کو کوٹہ دیا جائے تاکہ ہر محلے میں آٹا میسر ہو سکے آٹا تقسیم کے دوران عوام کو ٹرکوں کے نیچے کیا گیا شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات بھی رو نما ہوئے حکومت عوام کی عزت نفس سے نہ کھیلے اور آٹا تقسیم کو سرکاری کوٹا سسٹم پر دیا جائے ویلج کونسل چیئرمین قابل اعتماد بندہ ہوتا ہے کیونکہ عوام نے اپنے لئے انکو منتخب کیا ہوتا ہے حکومت وقت سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اس وقت جو ٹرک کے ذریعے آٹے کی تقسیم کی جا رہی ہے اس میں عوام کی بہت تذلیل ہوتی ہے جس میں بوڑھے ' بچے ' جوان اور خواتین سب کے سب لائن میں گھنٹوں گھنٹوں سے کھڑے رہتے ہیں اس کے باوجود بھی ضرورت مند اور حقدار کو اٹا نہیں ملتاآٹے کے اس تقسیم کے دوران کئی بار لوگوں کے درمیان ہاتھا پائی جھگڑا فساد کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -