سیکاس یونیورسٹی میں کیرئیر فیئر اور فائنل ایئر پراجیکٹس کی نمائش کا انعقاد

سیکاس یونیورسٹی میں کیرئیر فیئر اور فائنل ایئر پراجیکٹس کی نمائش کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (پ ر)سیکاس یونیورسٹی پشاور کے کیریئر ڈیولپمنٹ سنٹر نے حیات آباد پشاور میں اپنے مرکزی کیمپس میں کیریئر فیئر اور فائنل ائیر پروجیکٹس کی نمائش کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا مقصد سیکاس یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے فارغ التحصیل طلباء کے آخری سال کے منصوبوں تک رسائی اور جائزہ لینا تھا۔ مختلف صنعتی اور تعلیمی ماہرین نے 70 منصوبوں کی تشخیص میں حصہ لیا۔ صنعت کے بہت سے ماہرین نے بعض پراجیکٹس کے قابل فروخت اورقابل عمل ہونے میں دلچسپی ظاہر کی اور طلباء کو اپنے پراجیکٹس کو تجارتی سطح پرتیار کرنے کے طریقوں کیلئے رہنمائی فراہم کی۔نمائش کے ساتھ ساتھ سی ڈی سی(CDC)نے اپنے موجودہ گریجویٹ اور سابق طلباء کیلئے ایک کیریئر میلے کا اہتمام کیا۔ تقریب میں 40 سے زائد قومی اور ملٹی نیشنل تنظیموں نے شرکت کی۔سیکاس کے موجودہ اور سابق طلباء کوخود کو تقریب میں موجود تنظیموں کے ٹیلنٹ تلاش کرنے والوں کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملا۔ تقریب میں موجود 8 کمپنیوں نے اپنی تنظیم میں کھلی آسامیوں میں بھرتی کیلئے باقاعدہ انٹرویوز کیئے جبکہ باقی کمپنیوں نے انٹرن شپ کے عہدوں کیلئے متعلقہ پروفائلز کو شارٹ لسٹ کیا۔اس تقریب نے کارپوریٹ دنیا کیساتھ طلباء کی نمائش کیساتھ ساتھ فرضی انٹرویوز میں بھرتی کرنیوالوں سے براہ راست سیکھنے اور امیدواروں کونمایاں نظر آنے کیلئے موثر ریزیومے بنانے کیلئے تجاویز کیلئے ایک شاندار پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ سیکاس یونیورسٹی اپنے طلبا ء میں مستقبل میں ملکی قیادت سنبھالنے کی اہلیت کے پراجیکٹ کو عملی شکل دینے کیلئے ایک مستقل طرز کو اختیار کیئے ہوئے ہے۔
سیکاس یونیورسٹی