تخت بھائی‘ سابق وزیر اعلیٰ مہتاب احمد عباسی کا لوند خوڑ اور خرکی کا دورہ

تخت بھائی‘ سابق وزیر اعلیٰ مہتاب احمد عباسی کا لوند خوڑ اور خرکی کا دورہ

  

 تخت بھائی(تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلی /گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی نے علاقہ خرکی /لوندخوڑ کا محتصر دورہ کیا۔اس دوران انھوں نے مسلم لیگی رہنماء حاجی سکندر حیات خان  مرحوم کی وفات پر سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے۔ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی۔اور مرحوم کے سیاسی اور علاقائی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔کہ وہ ایک نڈر بے باک اور بھادر شخصیت تھے۔جس سے ھم محروم ہوگئے۔جنکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر عبدالسبحان خان۔محمد ایوب افریدی۔نسیم محمد خان لوندخوڑ۔عابد خان یوسفزئی کے علاوہ سیاسی کارکنوں اور علاقے کے معزیزین  کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -