میٹرو پولیٹن ایسٹ زون کی تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

میٹرو پولیٹن ایسٹ زون کی تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

  

پشاور (سٹی رپورٹر) کیپٹل میٹروپولیٹن ایسٹ زون کے انفورسمنٹ آفیسر قیصرباچہ کا پشاورکے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا، دو گاڑیاں سامن ضبط کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈی ڈی آر ایسٹ زون نور اللہ کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفسیر قیصر با چہ نے پشاور کے مختلف بازاروں جس میں محمد علی جوہر روڈ، بشیر آباد، قصہ خوانی،نمکمنڈی،بشیر آباد اورپہاڑی پورہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا  اس دوران انہوں نے  دکانوں سے باہر پڑا ہوا د و گاڑیاں سامان ضبط کرلیا اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ تجاوزکرنے سے گریز کریں اور  فٹ پاھ پر سامان نہ رکھیں اور فٹ پاتھ عوام کیلئے کھلا رکھیں۔

  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -