میئر پشاور زبیر علی سے تاجران جمعیت کے وفد کی ملاقات

      میئر پشاور زبیر علی سے تاجران جمعیت کے وفد کی ملاقات

  

پشاور (سٹی رپورٹر)تاجران جمعیت پاکستان صدر مولانا عبدالولی گل ترابی کی سربراہی میں ترجمان عاقل خان اور مختلف بازاروں کے صدور نے مئیر پشاور حاجی زبیر علی سے ملاقات کرتے ہوئے تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ آئے روز تاجروں کو  سائن بورڈ ٹیکس کے نوٹسز جاری کرنے سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ یہ ٹیکس قابل قبول نہیں اور عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے جنازہ گاڈیوں کی کمی اور اس کے سروس چارجز پر کمی کا مطالبہ کیا۔ اور جن بازاروں کے ترقیاتی کاموں کا اعلان کیا گیا تھا ان کاموں کے شروع نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔  تمام مسائل کو سنتے ہوئے مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے ون بورڈ ون شاپ پر سائن بورڈ ٹیکس وصول نہ کرنے کا اعلان کیا۔  عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر میں جنازہ گاڈی کے سروس چارجز کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے ہی ساتھ ایک ہفتے بعد جن بازاروں کے ترقیاتی کاموں کا اعلان کیا گیا تھا ان پر بھی فوری طور پر عملدرآم کروانے کا حکم صادر فرمایا۔ تاجران جمعیت پاکستان وفد نے میر پشاور حاجی زبیر علی کا فوری احکامات جاری کرنے پر تاجر برادری اور اہلیان پشاور کیجانب سے بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -