پشاورزون کے ا نٹرکالجز سپورٹس ڈے منعقدکرنیکافیصلہ
پشاور(سپورٹس رپورٹر)ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوبے بھرکی طرح پشاورزون کے بھی گرلزانٹرکالجزسپورٹس مقابلے منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا یے۔اس حوالے سے آج اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف خواتین کالجوں کی پرنسپلز اورسپورٹس لیکچررز نے شرکت کی۔گورنمنٹ فرنٹیئرکالج برائے خواتین میں منعقدہ اجلاس میں پشاورزون کے بڑی تعداد کالجوں کی اساتذہ شریک ہوئیں۔ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیڈپٹی ڈائریکٹرارشدحسین کیزیر صدارت منعقدہ اجلاس میں 13گیمزمنعقدکرنیکافیصلہ کرلیاگیااورگیمزکیانعقادکیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی۔گیمزمیں کرکٹ،ہاکی،فٹ بال،بیڈمنٹن،والیبال،ٹیبل ٹینس،نیٹ بال،باسکٹ بال،تھروبال،چک بال،اتھلیٹکس اورہینڈبال کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔