کوہاٹ بورڈ کی منتقلی کیخلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

کوہاٹ بورڈ کی منتقلی کیخلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ بورڈ کی منتقلی نامنظور‘ کوہاٹ پریس کلب کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر کوہاٹ کی مختلف یونین کونسل اور اربن کے چیئرمین بھی موجود تھے چیئرمین اسحاق آفریدی چیئرمین سخی افضل اور سماجی کارکنان۔شاہ محمود۔شیر خان۔قاری فتح محمد نے خطاب کیا۔احتجاجی مظاہرے سے سٹی میئر قاری شیر زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوہاٹ بورڈ کی منتقلی ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ایم این اے ایم پی ایز نے بورڈ کی منتقلی کے بارے میں مزاحمت بھی نہیں کی انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلی کے ہاؤس کے سامنے بھی دھرنا دیں گے اگر صوبائی حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا تو ہم بنی گالہ عمران خان کے گھر کے سامنے بھی دھرنا دیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -