پشاور، آل تحصیلز ملازمن کیلئے ہاؤسنگ کالونی کی سٹی کونسل کی منظوری

پشاور، آل تحصیلز ملازمن کیلئے ہاؤسنگ کالونی کی سٹی کونسل کی منظوری

  

      پشاور (سٹی رپورٹر) یونائٹیڈ یونین کے مطالبے پرمیٹروپولیٹن گورنمنٹ اینڈ آل تحصیلز پشاور کے ملازمین کے لیے ہاسنگ کالونی کی سٹی کونسل نے منظوری دے دی. یونائٹیڈ ورکرز یونین CBA کی قیادت کا پشاور میئرحاجی زبیر علی,اخونزادہ زاہداللہ اور تمام سٹی کونسل کے ممبران کا شکریہ اور خیر مقدم کیا ہاؤسنگ کالونی کے قیام سے یونائیٹڈ یونین کی قیادت اور ملازمین کا ایک دیرینہ مطالبہ پائے تکمیل کو پہنچ جائے گا اور غریب ملازمین بھی اپنے گھر کے مالک بن جائیں گے اور ان کی کرائے کے مکانوں سے جان چھوٹ جائے گی جو کہ ملازم دوست اور خوش آئیندہ اقدام ہے ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کے کپیٹل  میٹروپولیٹن اینڈ آل ٹی ایم ایز پشاورکے چیئرمین ملک محمد نوید اعوان۔ جنرل سیکرٹری سید وقار شاہ,حنیف خان, آفتاب الہی, اسماعیل خان, بدر منیر, زاہد اللہ۔ جمیل خان۔ حبیب خان۔ سرفرازخان۔ ثاقب خان نے مشترکہ اخباری بیان میں کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاوسنگ سکیم سے بلدیاتی ملازمین کو محروم رکھا گیا تھا جبکہ یونائٹیڈ یونین کے مطالبے پر میئر زبیر علی نے اپنے والد سابقہ ڈسٹرکٹ ناظم اعلی و سینیٹر حاجی غلام علی کے روایات کو قائم رکھتے ہوئے ملازم دوستی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے پشاور کے بلدیاتی ملازمین کو انکی امنگوں کے مطابق ہاسنگ سوسائٹی قائم کرنے کا اعلان کیا.جوآسان اقساط پر میونسپل ملازمین کورہائشی پلاٹ دیے جائیں گیجس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے گزشتہ روزسٹی کونسل نے منظوری دے دی.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -