ایڈمنسٹریٹر کراچی کا ایم اے جناح روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کا فیصلہ

      ایڈمنسٹریٹر کراچی کا ایم اے جناح روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کا فیصلہ

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے ایم اے جناح روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اینٹی اینکروچمنٹ سیل کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی جانب سے ٹاسک دے دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ایم اے جناح روڈ کے دونوں اطراف پتھارے ٹھیلے لگانے پر پابندی ہوگی۔عمران راجپوت سینئر ڈائریکٹر اینکروچمنٹ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے دس دن کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -