کراچی میں ڈینگی سے  مزید 261افراد متاثر

  کراچی میں ڈینگی سے  مزید 261افراد متاثر

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)شہر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے، مزید 261 کیسز رپورٹ کردیئے گئے ہیں۔کراچی میں ڈینگی بخار کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث اسپتالوں میں جگہ کم پڑتی جارہی ہے، جس کے سبب کئی سرکاری اسپتالوں میں بستر بڑھا دیئے گئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ سندھ میں ڈینگی کے مزید 323 کیس رپورٹ ہوئے، جس میں سے 261 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔رواں ماہ اب تک کراچی میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 ہزار 546 ہوچکی ہے، سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ایسٹ ہے۔کراچی میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوچکی ہے، جن میں سب سے زیادہ اموات ضلع سینٹرل میں 13 ریکارڈ کی گئیں ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -