خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر ڈینگی کے وار جاری

خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر ڈینگی کے وار جاری

  

پشاور (سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوا  میں ڈینگی کے وار جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی کے مزید242نئے کیسزرپورٹ ہوئے جس سے صوبہ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد5ہزار506ہوگئی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف اسپتالوں میں مزیدڈینگی کے17مریض داخل،مجموعی تعداد130ہوگئی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں سب سے زیادہ 121ڈینگی کیسز رپورٹ،مریضوں کی تعداد1ہزار215ہوگئی،کوہاٹ میں ڈینگی کے33نئے کیسزز کے ساتھ ضلع میں مجموعی تعداد تعداد124ہوگئی،ہری پور میں ڈینگی کے23نئے کیسزسامنے آئے، تعداد363ہوگئی،چارسدہ میں ڈینگی کے21کیسز رپورٹ ہوئے،متاثرہ افرادکی تعداد155ہوگئی جبکہ صوبے میں ڈینگی سے ابتک6افراد جانبحق ہو چکے ہیں محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوامیں ڈینگی کے ایکٹیو کیسز کی تعداد1ہزار614تک جاپہنچی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -