عمران خان کیخلاف اوچھے ہتھکنڈے کسی صورت برداشت نہیں، پی ٹی آئی پارا چنار

  عمران خان کیخلاف اوچھے ہتھکنڈے کسی صورت برداشت نہیں، پی ٹی آئی پارا چنار

  

      پاراچنار(نمائندہ پاکستان) ضلع کرم میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مہنگائی کے ذریعے عوام کو بھوک کے ذریعے مارنے کی کوشش کرنے والی حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی  پاراچنار میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی اقبال سیدمیاں، سید جعفر حسین، مہدی حسین بنگش، چیئرمین سید اخلاق حسین، چیئرمین منتظر اکبر، مظاہر حسین سید میاں، چیئرمین جابر حسین، چییرمین سید ساجد حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جھوٹے الزامات اور اوچھے ہتھکنڈے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے رہنماؤں نے کہا کہ ایک طرف ملک میں ایسی حکومت ہے جنہوں نے جمہوریت پر ڈاکہ ڈالا ہے اور خود چور ہیں اور دوسری طرف عمران خان جنہیں ملک بھر میں عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے اور وہ بین الاقوامی شہرت یافتہ لیڈر ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا عمران خان کو گرفتار یا نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اور ملک بھر میں پارٹی لیڈر اور کارکن عمران خان کی کال کا انتظار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کل عمران خان سے اظہار یک جہتی کیلئے  پاراچنار میں موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی جائے گی 

مزید :

صفحہ اول -