مولانا فضل الرحمن کی تین روزہ دورہ پر ملتان آمد،آج وہاڑی پہنچیں گے
ملتان(سٹی رپورٹر)جمعیت اسلام کے سربراہ و پی ڈی ایم کے چیئر مین مولانا فضل الرحمن تین روزہ دورے پر گذشتہ روز ملتان پہنچ گئے ہیں اپنے۔دورہ ملتان کے دوران مولانا فضل الرحمن نے جامعہ قاسم العلوم کی مجلس شوری کے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں 3 اکتوبر کو جامعہ قاسم العلوم میں منعقدہ محفل حسن قراٹ اور اس محفل کے مہمان گرامی مصر سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ قاری الشیخ محمود انور شہات کی شرکت کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔مولانا فضل الرحمن نے۔جمعیت علما اسلام ملتان کے زمہ داروں سے بھی ملاقات جن میں مولانا ایاز الحق قاسمی۔مولانا ابوبکر عثمان الازہرہ۔قاری محمد یسن۔زاہد مقصود قریشی۔سمیت دیگر عہدیدار موجود تھے۔مولانا فضل الرحمن آج وہاڑی جائیں گے جہاں وہ شیخ الحدیث مولانا ظفر احمد قاسم کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت لریں گے۔