سکھر میں صفائی کے ناقص انتظامات، علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا 

سکھر میں صفائی کے ناقص انتظامات، علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات،کچہرہ کنڈیوں کے باعث شہریوں و علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا،شہری حلقوں میں تشویش کی لہر، صوبائی وزیر بلدیات سمیت کمشنر سکھر و بالاحکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی کے پڑے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، شہر کے تجارتی و کاروباری مرکز، مصروف ترین شاہراؤں پر جمع گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی تعفن کی وجہ سے وبائی امراض و بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے علاقہ مکینوں سمیت وہاں سے گذرے والے شہریوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے اتظامیہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوئی موئثر اقدام نہیں کررہی ہے شہریوں،سماجی حلقوں سمیت متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے صوبائی وزیر بلدیات،کمشنر سکھر،میونسپل کمشنر سکھر سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔