کراچی،آسٹریلیا کیلئے  بک پارسل سے منشیات برآمد

کراچی،آسٹریلیا کیلئے  بک پارسل سے منشیات برآمد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے کراچی میں شارع فیصل پر نجی کوریئرآفس میں آسٹریلیا کے لئے بک پارسل سے منشیات برآمد کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے کراچی میں بڑی کارروائی کی۔کارروائی کے دوران شارع فیصل پر نجی کوریئرآفس میں آسٹریلیا کے لئے بک پارسل سے آئس برآمد کرلی۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل کا مجموعی وزن 49کلوگرام ہے، برآمد شدہ آئس خواتین اور بچوں کے کپڑوں میں جذب کی گئی تھی۔ترجمان کے مطابق پارسل چمن کے رہائشی کی جانب سے بک کرایا گیا تھا۔اے این ایف نے ملزم کیخلاف انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -