بھنگوریہ ٹاؤن میں پانی لائن ڈالنے پر مکینوں کا متحدہ سے اظہار تشکر

بھنگوریہ ٹاؤن میں پانی لائن ڈالنے پر مکینوں کا متحدہ سے اظہار تشکر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ ٹاون یونین کونسل 6 میں عرصہ دراز سے میٹھے پانی سے محروم علاقہ مکینوں کی دعائیں قبول ہوگئیں۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے گلبرگ ٹاؤن کے ذمہ داران کی انتھک کوششوں سے علاقے میں میٹھے پانی کے لیے لائن ڈال دی گئی۔بھنگوریہ ٹاؤن میں میٹھے پانی کی یہ لائن ڈپٹی کنوینر و سابق مئیر کراچی وسیم اختر اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کنوئیر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے فنڈز سے ڈالی گئی لائن ڈالے جانے کا مقصد بھنگوریہ ٹاون کے رہائشیوں کو پانی کی فراہمی کو ممکن بنانا تھا علاقہ مکینوں نے چار انچ کی نئی لائن ڈالے جانے پر ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سمیت  فیڈرل بی ایریا کے ٹاؤن انچارچ وقار احمد، جوائنٹ ٹاون شاہ زیب، یونٹ ٹاون ممبر مصطفی بابا یوسی انچارچ عامر علی و اراکین کمیٹی  حق پرست نامزد کونسلر حماد حسین،جواد سمیت دیگر اراکین کا شکریہ ادا کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے پانی سے محروم اس علاقے میں میٹھے پانی کی لائن ڈالی جس سے یہاں کے رہائشی بھی مستفید ہوسکے گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -