جماعت اسلامی آج تقسیم امدادمیں کرپشن کے خلاف احتجاج کرے گی 

جماعت اسلامی آج تقسیم امدادمیں کرپشن کے خلاف احتجاج کرے گی 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیلاب متاثرین کی تقسیم امدادمیں حکومتی کرپشن اورتاخیری حربوں کے خلاف کل جمعہ کو (آج)سندھ بھر میں صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق اس سلسلے میں تحصیل وضلعی ہیڈکوارٹرزکے پریس کلب واہم مقامات پراحتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی ومقامی رہنماوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندے اورعلمائے کرام بھی خطاب کریں گے، جبکہ خیمہ بستیوں وسڑکوں پربیٹھے ہوئے متاثرین بھی احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں گے۔ان کا مزید کہناتھا کہ اس وقت روڈوں پرکھلے آسمان تلے لاکھوں متاثرین لاوارث اورامداد کے منتظر بیٹھے ہوئے ہیں مگرعدالتی چھاپوں کے دوران حکومتی بااثرلوگوں کے گھروں وگوداموں سے سامان برآمد ہورہا ہے جوکہ انتہائی شرمناک وتشویش ناک عمل ہے۔قدرتی آفت پر پوری قوم سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے یک آواز ہے مگر سرکاری نظام مفلوج بے اورانتظامی نااہلی عیاں ہوچکی ہے،اس لیے جماعت اسلامی متاثرین کی بحالی کے لیے بھرپور کوشش اور ان کی امداد میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -