لیگی رہنما مدثر قیوم ناہرا کے بیٹے اور بھانجے نے قرآن پاک حفظ کرلیا

لیگی رہنما مدثر قیوم ناہرا کے بیٹے اور بھانجے نے قرآن پاک حفظ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگی رہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے کے بیٹے محمد عمر مدثر سلطان ناہرا اور ان کے بھانجے محمد علی وڑائچ نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر لی گزشتہ روز ان کی دستار بندی کی گئی تقریب میں قرآء حضرات اور فیملی ممبران حاجی سلطان احمد ناہرا، چوہدری مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ چوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے چوہدری اصغر علی وڑائچ ایڈووکیٹ اور قریبی دوست و احباب نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیامت کے روز جب نفسا نفسی کا عالم ہو گا تو صرف حافظ قرآن ہی بخشش کا ذریعہ بنیں گے اس کے علاؤہ حفاظ کی یاداشت میں عام انسان سے سینکڑوں گنا زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے جس کے باعث حافظ قرآن حصول تعلیم میں دوسرے بچوں سے زیادہ ترقی کرتا ہے اس لئے ہمیں موجودہ وقت اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دین ودنیا میں کامیابی کے لئے اپنے بچوں کو قرآن پاک کا حافظ بنانا چاہئے۔
مدثر قیوم ناہرا