انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح،پاکستان نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح،پاکستان نے اہم اعزاز اپنے نام کر ...
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح،پاکستان نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستان نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے،   پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بغیر نقصان کے 200 رنز کا ہدف حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی  ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی جانب سے حاصل کیا جانے والا ہدف بغیر وکٹ گنوائے کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا کامیاب چیز ہے، اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے سب سے بڑا ہدف 169 عبور کیا تھا، نیوزی لینڈ نے یہ ہدف پاکستان کے ہی خلاف 2016 میں عبور کیا تھا، پاکستانی ٹیم 150 یا اس سے زائد ہدف بنا وکٹ گنوائے دو بار حاصل کرنیوالی واحد ٹیم ہے، پاکستان نے گزشتہ برس انڈیا کے خلاف بغیر وکٹ گنوائے 152 کا ہدف عبور کیا تھا ۔

مزید :

قومی -کھیل -