انگلینڈ کیخلاف تاریخی فتح،فارم کی بحالی کے بعد بابر اعظم کی پہلی ٹوئٹ

انگلینڈ کیخلاف تاریخی فتح،فارم کی بحالی کے بعد بابر اعظم کی پہلی ٹوئٹ
انگلینڈ کیخلاف تاریخی فتح،فارم کی بحالی کے بعد بابر اعظم کی پہلی ٹوئٹ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تاریخی فتح اور فارم کی بحالی کے بعد کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی جانب سے پہلی ٹوئٹ آ گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنا کوئی وکٹ گنوائے  200 رنز کا ہدف حاصل کیا ہے ، آؤٹ آف فارم کپتان بابر اعظم نے دوسری ٹی ٹوئنٹی سنچری سکور کی جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے، ٹوئٹ میں کپتان نے پاکستانی پرچم شیئر کیا ہے جبکہ ساتھ میں سنچری سکور کرنے پر اللہ کا شکر کرتے ، انگلینڈ کیخلاف فتح پر محمد رضوان سے  گلے ملنے کی تصویر جاری کی ہے، بابر اعظم نے ساتھ میں پوری ٹیم کی بھی تصویر شیئر کی ہے۔

بابر اعظم نے 66 گیندوں پر 110 رنز بنائے جس میں 5 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے جبکہ رضوان نے بھی 51 گیندوں پر 88 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔

مزید :

کھیل -