دادو میں سیلاب کے دوران پیدا ہونے والے بچے کا نام "سیلاب خان" رکھ دیا گیا

دادو میں سیلاب کے دوران پیدا ہونے والے بچے کا نام "سیلاب خان" رکھ دیا گیا
دادو میں سیلاب کے دوران پیدا ہونے والے بچے کا نام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دادو (ڈیلی پاکستان آن لائن)  دادو میں سیلاب سے متاثر ہونے والی خاتونکے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی جس کا نام "سیلاب خان " رکھ دیا گیا۔

 نجی ٹی وی " جیو نیوز" کے مطابق  دادو کے سیم نالے کے حفاظتی پشتوں پر سیلاب سے متاثر ہونے والے کئی خاندان عارضی طور پر آباد ہو گئے ہیں ، ایسے ہی ایک خاندان میں بچے کی پیدائش ہوئی جس کا نام "سیلاب خان "رکھ دیا گیا۔ اسی خاتون کے ہاں بکری نے بھی ایک میمنی کو جنم دیا جس کا نام "سیلابی " رکھا گیا۔

  نجی ٹی وی کے مطابق سیلاب  اہلخانہ نے بتایا کہ سیلاب نے ہمارا سب کچھ چھین لیا  تو ایسی صورتحال میں ہم اسی طرح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ 

خیال رہے کہ سیلابی صورتحال کے باوجود عوام اپنے لئے خوشیاں تلاش کر رہے ہیں جبکہ مختلف جگہوں پر سیلاب متاثرین  کی شادیوں کی اطلاعات بھی آرہی ہیں ۔