احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے
احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما   اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے ۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق  اسحاق ڈائر کے دائمی وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت  احتساب عدالت کے جج محمد بیش رنے کی ،  اسحاق ڈار کی جانب سے وکیل قاضی مصباح عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے ۔ جج نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار کیوں پیش نہیں ہوئے ، بیمار تھے یاکوئی اور معاملہ ہے ، وکیل نے عدالت کو  بتایا کہ  ان کے موکل کے  وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں ،  استدعا ہے کہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کریں  ، یقین دلاتے ہیں کہ اسحاق ڈار ائیرپورٹ  پر لینڈ کرتے ہی سیدھا عدالت پیش ہوں گے ۔

فاضل جج نے پوچھا کہ پراسیکیوٹر کہاں ہیں جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو  آگاہ کیا کہ افضل قریشی عمرہ کی ادائیگی کیلئے  گئے ہیں ۔

عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے  اسحاق ڈار کو سرنڈر کرنے کا موقع دیا، عدالت نے فیصلے میں  اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے جبکہ   پاکستان آمد پر انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا،  عدالت نے کہا کہ اسحاق ڈار پاکستان واپس آجائیں ،  وارنٹ منسوخی کا معاملہ پھر دیکھیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -