سینیٹر عرفان صدیقی کی ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس پر استثنیٰ دینے کی مخالفت

  سینیٹر عرفان صدیقی کی ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس پر استثنیٰ دینے کی مخالفت
  سینیٹر عرفان صدیقی کی ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس پر استثنیٰ دینے کی مخالفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس پر استثنیٰ دینے کی مخالفت کر دی ہے، لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ دینا غیر مناسب فیصلہ ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق  ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس پر استثنیٰ دینے کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس کا استثنیٰ دینا غیرمناسب فیصلہ ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے فیصلے کے خلاف ایوان میں آواز اٹھاؤں گا،ٹیکس پر ارکان پارلیمنٹ سے کوئی امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کسی اعتبار سے بھی درست نہیں،ارکان پارلیمنٹ کو عام آدمی کی طرح خوش دلی سے تمام محصولات ادا کرنے چاہئیں،نیشنل ہائی وے اتھارٹی پر یہ فیصلہ واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔
 

مزید :

قومی -