دوسرے ٹی ٹوینٹی میں انگلینڈ کے خلاف یادگار کامیابی کے بعد چیئرمین رمیز راجا نے پیغام جاری کر دیا 

دوسرے ٹی ٹوینٹی میں انگلینڈ کے خلاف یادگار کامیابی کے بعد چیئرمین رمیز راجا ...
دوسرے ٹی ٹوینٹی میں انگلینڈ کے خلاف یادگار کامیابی کے بعد چیئرمین رمیز راجا نے پیغام جاری کر دیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں بابراعظم کی فارم واپس آتی دکھائی دی اور صرف واپس ہی نہیں آئی بلکہ بابر اور رضوان کی جوڑی نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی تاریخ میں کامیابی سمیٹنے کے علاوہ سب سے بڑا ریکارڈ بھی قائم کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اوپننگ جوڑی نے 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے حیران کن طور پر آخری اوور میں پورا کر لیا جو کہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے ۔اس شاندار کامیابی پر رمیز راجا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو چھوٹا سا ہدف تھا جسے بہترین اور تباہ کن انداز میں پورا کیا ، امید ہے شائقین اور ٹیموں میں اس سے بھی زیادہ جوش و جذبہ اور طاقت آج کے میچ کیلئے باقی ہے ۔

مزید :

کھیل -