انجلینا جولی کو پاکستان میں دیکھ کر نور بخاری پاکستانی فنکاروں پر برس پڑیں

انجلینا جولی کو پاکستان میں دیکھ کر نور بخاری پاکستانی فنکاروں پر برس پڑیں
انجلینا جولی کو پاکستان میں دیکھ کر نور بخاری پاکستانی فنکاروں پر برس پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ انجلینا جولی کو اپنے ملک میں دیکھ کر عجیب سی شرمندگی ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ عوام ان تمام جعلی اداکاروں کو فالو کرنا بند کریں۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں نور بخاری نے جہاں انجلینا جولی کی تعریف کی وہیں پاکستانی فنکاروں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سوائے حدیقہ کیانی اور ریشم کے، ہمارے نام نہاد اداکار جو اپنی فلم کی پروموشن کے لیے ہر شاپنگ مال اور ہر گلی میں ناچ رہے ہوتے ہیں وہ کہیں نظر نہیں آئے۔

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی 20 ستمبر کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچی تھیں۔انجلینا جولی پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے جاری سرگرمیوں کاجائزہ لے رہی ہیں۔

امریکی اداکارہ نے پریس کانفرنس میں  پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

مزید :

تفریح -