پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے گھر گیزر پھٹنے سے دھماکا

پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے گھر گیزر پھٹنے سے دھماکا
پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے گھر گیزر پھٹنے سے دھماکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سینیٹر شبلی فراز کے گھر سے دھماکے کی آواز سنائی دی گئی ، پولیس کے مطابق دھماکہ گیزر پھٹنے سے  ہوا ، کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "نے اسلام آباد پولیس کے حوالے سے بتایا کہ پی  ٹی آئی رہنما کے گھر سے دھماکے کی آواز سنی گئی اور اطلاعات ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ان کے گھر پہنچ گئی ہے،اطلاعات کے مطابق پولیس صورتحال کا  جائزہ لے رہی ہے،اس سے قبل کوہاٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -