آئی ایم ایف نے اگلی قسط کا حجم بڑھانے،شرائط نرم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف نے اگلی قسط کا حجم بڑھانے،شرائط نرم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، ...
آئی ایم ایف نے اگلی قسط کا حجم بڑھانے،شرائط نرم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، مفتاح اسماعیل

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی نے شرائط نرم کرنے اور اگلی قسط کا حجم بڑھانے پر آمادگی ظاہر  کی ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی بینک سے اس سال کے آخر تک 2 ارب ڈالر لے لیں گے، سیلاب کے بعد پاکستان کے حالات بدل گئے ہیں، کپاس اور گندم کی فصلیں تباہ ہوئیں تو ہمیں دونوں چیزیں درآمد کرنا پڑ سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا میرا کام سیلاب زدگان کے لیے رقم جمع کرنا ہے، بل گیٹس سے بھی امداد کی بات کی ہے، ہر سیلاب متاثر تک نہیں پہنچ سکے مگر کرپشن کی بات جھوٹی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -