سرورِ کائنات حضرت محمدﷺ کی شانِ مبارکہ پر نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے دبئی میں محفل نعت کا انعقاد

سرورِ کائنات حضرت محمدﷺ کی شانِ مبارکہ پر نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے دبئی ...
سرورِ کائنات حضرت محمدﷺ کی شانِ مبارکہ پر نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے دبئی میں محفل نعت کا انعقاد

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) سرورِ کائنات حضرت محمدﷺ کی شانِ مبارکہ پر نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے دبئی میں ڈاکٹر محمد عارف رانا کی زیر صدارت ایک مقامی ہوٹل میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں محفل نعت رسول ﷺکا انعقاد کیا گیا جس میں مشہور و معروف ثناء خوانوں نے شرکت کی،  محفل نعت کا آغاز تلاوت پاک سے محمد علی قادری نے کیا،  جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر شفقت علی قادری نے انجام دیئے،میز بان محفل ڈاکٹر محمد عارف رانا آف لقمانی ہربل نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا ،ثناء خوانوں ڈاکٹر اکرم شہزاد، فخر زمان، علی حیدر، خان امجد اجمیری، ابو بکر سلطانی، علامہ مستنصر حسین فردوسی نے گل ہائے عقیدت پیش کئے ،محفل نعت میں ڈاکٹر محمود، علی حسن، ڈاکٹر امانت شاکر، گلزار احمد، ریحان قریشی، عباس حیدر، جہانگیر قادری، شمس الحسن کے علاوہ دیگرعاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف رانا نے کہا کہ ہمارا مقصد حضورﷺ کی طرز زندگی پر نوجوان نسل کو تلقین کرنا ہے، جبکہ تمام مسلمانوں کواسلامی اقدار پر  عمل پیرا ہو کر آنیوالی زندگی کو بہتر بنانا چاہیے، آخر میں حضوراقدس ﷺ کی بار گاہ میں درود و سلام   پیش کیا گیا،ڈاکٹر محمد اکرم شہزاد نے پوری امت مسلمہ اور اتحاد بین المسلمین کیلئے خصوصی دعا کی-

مزید :

تارکین پاکستان -