ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے کیمرے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کیساتھ منسلک  کر دیئے گئے

   ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے کیمرے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کیساتھ منسلک  کر دیئے ...
   ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے کیمرے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کیساتھ منسلک  کر دیئے گئے

  

  لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور کی سیفٹی اینڈ سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اشتراک سے اہم سنگ میل عبورکر لیا گیا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں منعقدہ تقریب میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے 325 کیمرے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کیساتھ منسلک کر دئیے گئے۔  تفصیلات کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے کیمروں کو سیف سٹیز سسٹم کیساتھ منسلک کرنے کی تقریب پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر قربان لائن میں  ہوئی جس میں چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیزا تھارٹی  ڈی آئی جی محمد کامران خان اور مینجنگ ڈائریکٹرپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی مرزا نصیر عنایت سمیت جنرل منیجر آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ ودیگر افسران نے شرکت کی  اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ڈی آئی جی محمد کامران خان نے بتایا کہ  قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تفتیش کیلئے کیمروں کی فوٹیج دستیاب ہوگی جس سے انکی بھرپور معاونت ہوسکے گی۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کرائم کنٹرول کیلئے نجی کیمروں کو حکومتی مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کیا جاتا ہے اور اسی طرح بڑے اربن سینٹرز کی مکمل مانیٹرنگ ممکن بنائی جاتی ہے۔مینجنگ ڈائریکٹرماس ٹرانزٹ  اتھارٹی مرزا نصیر عنایت کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اور ملتان میں بھی ماس ٹرانزٹ کے کیمروں کی انٹیگریشن  پر کام کیا جائیگا۔اس موقع پر جنرل مینیجر آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا اشتراک اہل لاہور کیلئے مفید ثابت ہوگا اور قومی مفاد میں اس اشتراک کو مذید تقویت دی جائے گی۔

مزید :

رپورٹر پاکستان -علاقائی -پنجاب -لاہور -