پاکستانی کامیڈین سہیل احمد کی بھارتی پنجابی فلم میں انٹری

پاکستانی کامیڈین سہیل احمد کی بھارتی پنجابی فلم میں انٹری
پاکستانی کامیڈین سہیل احمد کی بھارتی پنجابی فلم میں انٹری
سورس: @youtube/screenshot

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی معروف میزبان اور اداکار سہیل احمد نے بھارتی پنجابی فلموں میں انٹری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف سہیل احمد  پنجابی انڈین فلم "بابے بھنگڑے پاوندے نے"میں سپر سٹار دلجیت دوسانج اور سرگن مہتا کے ساتھ نظر آئیں گے اورفلم میں بنجابی تڑکا لگائیں گے۔فلم کی شوٹنگ امریکا میں کی گئی ہےجسے امرجیت سنگھ سارون نے ڈائریکٹ اوردلجیت تھند اور دلجیت دوسانجھ نے پروڈیوس کیا ہے۔جس کا ٹریلیر جاری کر دیا گیا ہے۔فلم کے ٹریلر میں کہانی کچھ اس طرح ہے کہ " دلجیت اپنے دوستوں کے ساتھ باپ کی موت کے بعد انشورنس پالیسی سے رقم حاصل کرنے اور اس کے کاروبار کو سنبھالنے کا منصوبہ بناتا ہے"۔سرگن مہتا جو ایک اولڈ ایج ہوم میں کام کرتی ہے اپنے مریضوں کی صحت کے بارے میں معلومات شیئر کرکے دلجیت کے منصوبے کا حصہ بنتی ہے۔والد کا کردار سہیل احمد نے ادا کیا ہے، وہ پوری کوشش کرتے ہیں کہ انشورنس پالیسی فعال ہونے تک انہیں زندہ رکھا جائے۔لیکن کہانی میں ٹوئسٹ اس وقت آتا ہے جب معاملات اس طرح نہیں ہوتے جیسے منصوبہ بندی کی گئی تھی کیونکہ سہیل احمد کی صحت میں بہتری دکھائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت میں سیاسی کشیدگی کے باعث ایک دوسرے کی فلموں اور ڈراموں کی نمائنش پر پابندی ہے اور فنکار بھی اس پابندی کی زد میں ہیں۔اداکار سہیل عزیزی نے اس سے قبل فلم" لندن نہیں جاؤں گا "اور ڈرامہ "چوہدری اینڈ سنز "میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے ناظرین نے کافی پسند کیا تھا۔

مزید :

تفریح -