فیصل جاوید نے قومی اسمبلی میں واپس جانے والا مشورہ مناسب قرار دیدیا

فیصل جاوید نے قومی اسمبلی میں واپس جانے والا مشورہ مناسب قرار دیدیا
فیصل جاوید نے قومی اسمبلی میں واپس جانے والا مشورہ مناسب قرار دیدیا

  

اسلام آباد(صباح نیوز) پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں واپس جانے والا مشورہ مناسب ہے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےفیصل جاوید نے   کہا کہ عمران خان عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ قانون کا احترام کرنے کی بات کی ہے۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے لئے سوچ رہے ہیں، ان کے بیرون ملک اثاثے نہیں ہیں، تمام تر مسائل کا حل ہی الیکشن ہے، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے عمران خان نے قانون کی پاسداری کے لئے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا، میرا خیال ہے کہ قومی اسمبلی میں واپس جانے والا مشورہ مناسب ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -