شاہ نواز نے بیوی کی لاش واش روم کے ٹب میں رکھ کر پانی کھول دیا ،والدہ نے پولیس کو اطلاع دی، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

شاہ نواز نے بیوی کی لاش واش روم کے ٹب میں رکھ کر پانی کھول دیا ،والدہ نے پولیس ...
شاہ نواز نے بیوی کی لاش واش روم کے ٹب میں رکھ کر پانی کھول دیا ،والدہ نے پولیس کو اطلاع دی، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز امیر نے اپنی 37 سالہ اہلیہ سارہ کو قتل کر دیاہے ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ,گھر سے فرانزک ٹیم نے شواہد بھی اکھٹے کرتے ہوئے آلہ قتل تحقیقات کیلئے بھجوا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آج صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا جب شاہ نواز امیر نے ایکسر سائز ڈمبل کے وار سے اہلیہ سارہ کو قتل کیا اور پھر گھر سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن والدہ نے پولیس کو بر وقت اطلاع کر دی اور اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر شاہ نواز کو گرفتار کر لیا ۔ مقتولہ سارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

فیملی ذرائع کا کہناہے کہ سارہ گزشتہ روز ہی دبئی سے واپس آئی ، وہ دبئی میں ملازمت کرتی تھیں اور انہوں نے آتے ہی گاڑی بھی خریدی تھی ،گزشتہ رات سے دونوں کے درمیان تکرا ر شروع تھی جو کہ جھگڑے میں تبدیل ہو ئی، صبح جب والدہ نے دیکھا تو سارہ مردہ حالت میں کمرے میں موجود تھی ، شاہ نواز نے بیوی کی ڈیڈ باڈی کو اٹھایا اور واش روم میں لے جا کر ٹب میں رکھ دیا پھر پانی کھول دیا ، والدہ نے جب یہ منظر دیکھا تو انہوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی ۔

سارہ کینیڈین نژاد تھیں اور شاہ نواز کی ان کے ساتھ تیسری شادی تھی ، دونوں کی ملاقات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے ہوئی اور پھر انہوں نے تین ماہ قبل شادی کر لی تھی ۔

مزید :

قومی -