جانی ڈیپ اپنی سابقہ اہلیہ سے کیس جیتنے کے بعد وکیل سے "ڈیٹنگ" کرنے لگے

جانی ڈیپ اپنی سابقہ اہلیہ سے کیس جیتنے کے بعد وکیل سے "ڈیٹنگ" کرنے لگے
جانی ڈیپ اپنی سابقہ اہلیہ سے کیس جیتنے کے بعد وکیل سے

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ اپنی سابقہ اہلیہ کے خلاف مقدمہ جیتنے کے بعدایک اور خاتون سے ڈیٹنگ کرنے لگ گئے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق ہالی ووڈ سٹار اداکارجانی دیپ آج کل ایک وکیل کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں، مذکورہ وکیل جانی ڈیپ کی وہ وکیل تھیں جنہوں نے انہیں برطانوی میڈیا دی سن کی جانب سے دائر کئے گئے ایک مقدمے میں جتوایا تھا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 59 سالہ جانی ڈیب کا اپنی وکیل کیملی واسکیز معاشقے کی افواہیں رواں سال کے وسط سے زیرِ گردش تھیں۔لیکن وکیل کیملی واسکیز نے مکمل جھوٹ قرار دے کر رَد کر دیا تھا۔رپورٹس میں یہ بھی دعوی کیا گیاہے کہ جانی ڈیپ وکیل کیملی واسکیز کے بجائے خاتون وکیل جوئیل وچ سے ڈیٹنگ کر رہیں ہے۔

یاد رہے کہ وکیل کیملی واسکیز نے جانی ڈیپ کو سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کی جانب سے لگنے والے الزامات سے بری اور ا±ن کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں جتوایا تھا۔

مزید :

تفریح -