ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل ، قاتل بیٹا نشے کی حالت میں نہیں تھا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل ، قاتل بیٹا نشے کی حالت میں نہیں تھا، نجی ...
ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل ، قاتل بیٹا نشے کی حالت میں نہیں تھا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کے ہاتھوں قتل ہونے والی اُس کی بیوی سارہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا،مقتولہ سارہ کے سر، ماتھے اور بازوؤں پر زخم کے نشانات ہیں۔ 

 "جیو نیوز "کے مطابق خاتون ڈاکٹر نے سارہ کی لاش کا مکمل معائنہ کیا اور مختلف ایکسرے بھی کیے گئے۔ مقتولہ سارہ کی لاش پولیس کلینک کے سرد خانے میں رکھوا دی گئی ہے۔پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے خاندان سے کینیڈا میں رابطہ کیا جا رہا ہے، مقتولہ کی میت نمونے فارنزک کے لیے بھجوائے جانے کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔ سارہ کے خاندان سے اگر کوئی بھی مدعی نہ بنا تو پھر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوگا۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ واردات کے وقت قاتل نارمل تھا، وہ کسی نشے کی حالت میں نہیں تھا۔

مزید :

قومی -