شوہر بے وفائی کرتے ہوئے محبوبہ سمیت ہوٹل روم سے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بیگم کے ہاتھوں دھلائی

شوہر بے وفائی کرتے ہوئے محبوبہ سمیت ہوٹل روم سے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بیگم کے ...
شوہر بے وفائی کرتے ہوئے محبوبہ سمیت ہوٹل روم سے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بیگم کے ہاتھوں دھلائی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں خاتون نے اپنے شوہر کو بے وفائی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ کر جوتے سے اس کی پٹائی کر ڈالی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں پیش آیا ہے جہاں یہ آدمی اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ایک ہوٹل کے کمرے میں تھا۔ خاتون کو پہلے ہی اپنے شوہر کے کردار پر شک تھا چنانچہ وہ ٹوہ میں تھی۔

واقعے کے روز خاتون کو علم ہو گیا کہ اس کا شوہر ہوٹل روم میں رنگ رلیاں منا رہا تھا، جس پر وہ اپنے بھائی کو ساتھ لے کر وہاں پہنچ گئی اور شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس واقعے کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید مشتعل خاتون اپنے شوہر اور اس کی گرل فرینڈ کو تھپڑوں سے مارتی ہے اور پھر جوتی اتار لیتی ہے۔ 

خاتون کا شوہر اس سے معافی مانگ رہا ہوتا ہے۔ وہ کہہ رہا ہوتا ہے کہ ”مجھے معاف کر دو۔ اب سے نہیں ہو گا۔“یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر کمنٹس میں لوگ اس آدمی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ تاہم ایک آدمی نے لکھا ہے کہ ”ایسے بہت ہیں دنیا میں۔ آدمی بھی کم نہیں اور عورتیں بھی کم نہیں کسی سے۔ آج کل کا ٹرینڈ بن گیا ہے یہ۔“

مزید :

بین الاقوامی -