ابرار الحق نے بالآخر اپنی پہلی محبت کی کہانی مداحوں کو سنا دی

ابرار الحق نے بالآخر اپنی پہلی محبت کی کہانی مداحوں کو سنا دی
ابرار الحق نے بالآخر اپنی پہلی محبت کی کہانی مداحوں کو سنا دی
سورس: Instagram/abrarulhaqpk

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلوکار ابرار الحق نے بالآخر اپنی پہلی محبت کی کہانی مداحوں کو سنا دی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ابرارالحق نے یہ انکشاف کرکے سب کو حیران کر دیا کہ انہیں زندگی میں پہلی بار سکول میں ہی محبت ہو گئی تھی اور وہ بھی کسی اور سے نہیں بلکہ سکول کی پرنسپل سے۔

ابرار الحق نے بتایا کہ وہ بچپن میں بہت کم گو تھے مگر جب بھی بولتے تھے تو بہت کڑاکے دار بولتے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ ”میں دوسری جماعت میں تھا جب میں نے پہلی تقریر کی تھی۔ جب ٹیچر سب بچوں سے تقریر سن رہی تھی تو مجھ سے انہوں نے کہا کہ تمہاری آواز یہاں مجھ تک آنی چاہیے۔ یہ سن کر میں نے دل میں سوچا کہ میری آواز تو اس کمرے سے بھی باہر جائے گی۔“

ابرار الحق کا کہنا تھا کہ ”ٹیچر نے میری تقریر سنی اور مجھے اپنے ساتھ پرنسپل کے پاس لے گئیں۔ پہلے تو میں سمجھا کہ شاید مجھ سے کوئی غلطی ہو گئی ہے۔ پرنسپل کے پاس لیجا کر ٹیچر نے مجھے ایک بار پھر تقریر کرنے کو کہا۔ پرنسپل کو بھی میری تقریر بہت پسند آئی۔ میں اس تقریری مقابلے میں پہلے نمبر پر آیا تھا۔

مزید :

تفریح -